20

بول نیوز کا ایک اور اعزاز، سینئر صحافی احتشام الحق کو صحافی خدمات پر ہلال امتیاز سے نواز دیا گیا

بول نیوز کا ایک اور اعزاز، سینئر صحافی احتشام الحق کو صحافی خدمات پر ہلال امتیاز سے نواز دیا گیا

احتشام الحق بول نیوز پر پاکستان کے موجودہ سیاسی، سماجی اور عالمی امور پر اپنی تجزیاتی رپورٹنگ کے باعث خاص شہرت رکھتے ہیں

صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے ایوانِ صدر میں سول اعزازات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعلیٰ قومی اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب کے دوران سینئر صحافی اور بول نیوز کے ڈائریکٹر نارتھ احتشام الحق کو صحافت کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا جس پر میڈیا حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بول نیوز کے سینئر صحافی، براڈکاسٹر، مصنف اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیت  احتشام الحق نے صحافت، ڈیجیٹل میڈیا اور حالاتِ حاضرہ کی رپورٹنگ میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

احتشام الحق بول نیوز پر پاکستان کے موجودہ سیاسی، سماجی اور عالمی امور پر اپنی تجزیاتی رپورٹنگ کے باعث خاص شہرت رکھتے ہیں۔

سینئر احتشام الحق سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں سماجی شعور کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیاں نوجوان نسل میں خاصی مقبول سمجھی جاتی ہیں۔

علاوہ ازیں تقریب میں معروف قومی کرکٹر  شاہد خان آفریدی کو کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات پر ہلالِ امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔

پولیس سروس کے افسران جواد قمر اور وسیم خان کو نمایاں قومی خدمات پر ہلالِ شجاعت سے نوازا گیا، جبکہ وطن کیلئے جان قربان کرنے والے کانسٹیبل عالم زیب شہید، کانسٹیبل محمد اعجاز شہید، سپاہی اظہر محمود شہید، اے ایس آئی اعجاز خان شہید، سپاہی شاہ ولی خان اور سب انسپکٹر لائق زادہ شہید کیلئے بھی ہلالِ شجاعت کے اعزازات کا اعلان کیا گیا۔

ادب کے شعبے میں نمایاں خدمات پر عطاء الحق قاسمی کیلئے نشانِ امتیاز کا اعزاز دیا گیا، جو ان کے صاحبزادے محمد یاسر پیرزادہ نے وصول کیا۔

جمہوریت کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کیلئے نشانِ امتیاز کا ایوارڈ دیا گیا، جو ان کے صاحبزادے نوابزادہ افتخار احمد خان نے وصول کیا۔

اسی طرح ادب اور خدماتِ عامہ کے شعبے میں عرفان صدیقی مرحوم کیلئے بھی نشانِ امتیاز کا اعزاز دیا گیا، جو ان کے صاحبزادے عمران خاور صدیقی نے وصول کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں