572

حفاظتی کٹس(PPE)شاہ جیونہ ہاوس پر پہنچ چکی ہیں

جھنگ:سابقہ سینیٹر وصوبائ وزیر سیدہ صغرای حسین امام نے کہا ھےکہ کورونا وائرس بہت بڑا چیلنج ھے،اس موقع پر ہم سب کو یکجا ہونا ھوگا۔انہون نے بتایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وہ کورونا حفاظتی کٹس تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں،کثیر تعداد میں اعلی معیار کی حفاظتی کٹس(PPE)شاہ جیونہ ہاوس پر پہنچ چکی ہیں اور مزید حفاظتی کٹس کا آرڈر کر دیا ھے۔انہوں نےکہا کہ عوام کورونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے اس بیماری کو پھیلنے سےروک سکتی ھے۔سیدہ صغرای امام کا مزیدکہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ضروری ھے کہ ہم سب باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک سے کورونا کے خاتمے کیلئے حکومتی اور انتطامی اداروں کا ساتھ دیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں