سوشل میڈیا پر بھی معراج کی رات شہید ہونے والے ڈاکٹر اسامہ کو خراجِ تحسین،شہید ڈاکٹرکو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے پر بہادری کی علامت قرار دیا گیا
شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو قومی ہیرو کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض گزشتہ روز اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔شہید ڈاکٹر نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا۔انہوں نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر اپنی فرائض کی ادائیگی کو افضل سمجھا۔
اور پھر اسی وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔شہید ڈاکٹر کو سوشل میڈیا پر بھی خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ہم شہید ڈاکٹر کو سلام پیش کرتے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ آپ بہادری کی علامت ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ ڈاکٹرز،پاک فوج ريسکيوکے ادارے حکومت کے ہر اُس فرد کی يا اللہ حفاظت فرما جو اپنے آج کی پرواہ کئيے بغير ہم سب کی مدد کر رہے ہيں۔
ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید کی جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپٹ کر ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا۔
Last Interview of Doctor Osama from Gilgit who lost his life while fighting with #Covid_19#SaluteCoronaFighters #RIPDrUsama
Last Interview of Doctor Osama from Gilgit who lost his life while fighting with #Covid_19#SaluteCoronaFighters #RIPDrUsama pic.twitter.com/LwL0rqYlLK
— Ahmed Waqar Bibi (@Ahmed_WB) March 21, 2020