121

سوات : سی ٹی ڈی تھانے میں خودکش دھماکہ

صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع سوات میں پیر کومحکمہ انسداد دہشت گردی ’سی ٹی ڈی‘ کے تھانے میں ہونے والے دھماکے میں پولیس اسٹیشن کی عمارت تباہ ہوگئی۔
ڈی پی اوسوات شفیع اللہ گنڈا پورنے اردونیوز کوبتایا کہ دھماکے سے تھانے کی عمارت کوآگ لگ گئی، دھماکے ککے بعد فائرنگ بھی کی گئی، انکا کہنا ہے نقصانات کے بارے میں تاحال کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر ہونے والے خودکش دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک وزخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ڈی پی اوسوات کے مطابق امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں پرمشتمل ٹیموں نے جائے وقوعہ کوگھیرے میں لے کرحفاظتی اقدامات سخت کردیئے۔
امداری کاروائیوں کے تحت زخمیوں کوہسپتال منتقلی کا عمل جاری ہے۔
دریں اثنا نگران وزیر اطلاعات نے سوات میں دہشتگردی کے اس واقعہ پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ نگران وزیراعلی بھی دھماکے کے حوالے سے متعلقہ پولیس حکام سے رابطے میں ہیں۔
وزیرداخلہ نے خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے شہدا کے خاندان سے اظہارہمدردی اورلواحقین کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک وقوم کی حفاظت کے لیے شہدا کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی کے ناسور کو جلد جڑسے اکھاڑ پھینکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں