94

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی، جس میں وہ توہین کی عدالت کی درخواست پر رہنمائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی، آڈیو میں ثاقب نثار خواجہ طارق رحیم کو توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے سے متعلق رہنمائی کر رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں ثاقب نثار نے کہا کہ آپ دو ہزار دس کا ازخودنوٹس کیس دیکھ لیں، جب آپ پڑھیں گے تو آپ کو سمجھ آجائے گا، جس پر خواجہ طارق رحیم کا کہنا تھا کہ کلازتھری میں راستہ دیا ہوا ہے۔
یاد رہے مارچ میں بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اورعمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، جس میں مریم نواز کے حوالے سے گفتگو ہورہی تھی۔

مبینہ آڈیو میں خواجہ طارق رحیم نے سابق چیف جسٹس سے کہا تھا کہ سر ان کو کوئی اچھی طرح جواب دیں، جس طرح یہ خاتون باتیں کررہی ہے ان کی باہرٹھکائی کرائیں، جس پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ مجھے بڑے تارڑصاحب کی ایک بات یاد آئی ہے، وہ کہتے تھے کتا جب بھونکے تو آپ دور ہی کھڑے رہو۔

ثاقب نثار نے گفتگو میں کہا کہ الحمدللہ میرے اندر اتنی ہمت ہے کہ برداشت کرسکتاہوں ،میں کسی کے دباؤ میں نہیں آتا، مجھے پرواہ نہیں لیکن پتہ ہے تمہارے جیسے دوست کوئی دھماکا کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں