391

ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں ہاؤس جاب شروع نہ ہونے سے نئے ڈاکٹرز کا مستقبل خطرے میں پڑگیا، فوری ہاؤس جاب کا آغاز نہ کیا گیا تونئے ڈاکٹرز ایف سی پی ایس کے مواقع سے محروم رہ جائیں گے،ارباب اختیار نوجوان ڈاکٹرز کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں،ایم بی بی ایس کرنیوالے نئے ڈاکٹرز کی اپیل

ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں ہاؤس جاب شروع نہ ہونے سے نئے ڈاکٹرز کا مستقبل خطرے میں پڑگیا،
فوری ہاؤس جاب کا آغاز نہ کیا گیا تونئے ڈاکٹرز ایف سی پی ایس کے مواقع سے محروم رہ جائیں گے،ارباب اختیار نوجوان ڈاکٹرز کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں،ایم بی بی ایس کرنیوالے نئے ڈاکٹرز کی اپیل
جھنگ:یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاھور کی جانب سے27 مئی2023کوایم بی بی ایس(سیشن 2017-2022)کے فائنل امتحانی نتائج کا اعلان ہونے کے باوجود تاحال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں ہاؤس جاب شروع نہ کئے جانے سے نئے ہونہار ڈاکٹرز کا سپیشلائزیشن کیلئے مستقبل خطرے میں پڑگیا ھے لہٰذا اگر فوری ہاؤس جاب کا آغاز نہ کیا گیا تونئے ڈاکٹرز ایف سی پی ایس کے مواقع سے محروم رہ جائیں گے جس پرارباب اختیارسے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور نوجوان ڈاکٹرز کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کی اپیل کی گئی ہے۔رواں سال تازہ ترین سیشن 2023 میں ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کرنیوالے نوجوان ڈاکٹرزنے میڈیا کو بتایا کہ نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی دیگر شہروں کے تمام سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل کالجزاور ہسپتالوں میں جون2023 سے ہی ہاؤس جاب کا آغاز ہوچکا ہے لیکن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں تاحال نئے ہاؤس آفیسرزکی تقرری کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے گئے ہیں اور نہ ہی کسی واضح تاریخ کا اعلان کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے نئے ڈاکٹرز کا مستقبل خطرے میں پڑگیاہے کیونکہ اگر ہاؤس جاب لیٹ شروع ہوتی ہے تواس کی تاخیر سے تکمیل پران کاایف سی پی ایس کے امتحان میں شرکت کا چانس مس ہونے کا خدشہ ہے جوسپیشلائزیشن کے خواہاں جھنگ کے نئے ڈاکٹرز کیلئے کسی ذہنی اذیت سے کم نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں پہلے سے موجود ہاؤس آفیسرڈاکٹرز کی ہاؤس جاب کا دورانیہ بھی مکمل ہوچکا ہے مگر پھر بھی نئے ہاؤس آفیسر ڈاکٹرز کوفوری ہاؤس جاب کا موقع فراہم نہ کرکے ان کے ساتھ سنگین زیادتی اور انہیں دوسرے شہروں کے ینگ ڈاکٹرز سے پیچھے رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے نیزگزشتہ سالوں میں بھی دس بارہ سیٹس کے برعکس صرف سات آٹھ ہاؤس آفیسرز کو ہی چانس فراہم کیا گیاجو کسی صورت درست اقدام نہیں۔انہوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب، محسن نقوی صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری صحت پنجاب، کمشنر فیصل آباد،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد اور خصوصاً ڈپٹی کمشنر جھنگ وایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے اپیل کی ھے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں بلاتاخیر رواں ماہ جولائی کے اندر اندرہاؤس جاب شروع کرنے کا حکم صادر کیا جا ئے تاکہ سنگین پریشانی کا شکارجھنگ کے نوجوان ڈاکٹرزدیگر شہروں کے ڈاکٹرزسے پیچھے نہ رہیں اور مختلف شعبہ جات میں بطور ایف سی پی ایس سپیشلائزیشن کرکے اہلیان جھنگ اور دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں