387

ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی سے اقلیتی کمیونٹی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران سے ملاقات

ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی سے اقلیتی کمیونٹی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران سردار جسپال سنگھ،آصف منور،پطرس الیاس مسیح کی ڈی سی آفس جھنگ میں ملاقات جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد ریاض مارتھ بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی نےہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے اور اقلیتی کمیونٹی کے مسائل حل کروانے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔تفصیلات کے مطابق بین المذہب ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران سردار جسپال سنگھ اور آصف منور نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکومت ڈپٹی کمشنر جھنگ عبداللہ خرم نیازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک طارق محبوب نے ضلع جھنگ کی سطح پر اقلیتی کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کےلئے بھرپور تعاون کیاجس پر وہ انکے بے حد مشکور ہیں۔انہوں نے جڑانوالہ واقع کے بعد ممبران امن کمیٹی اور بین المذہب ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران سے ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے نہ صرف میٹنگز کا اہتمام کیا بلکہ ضلع بھر میں پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ بھی کئے گئے اور تمام گرجا گھروں کو سخت فول پروف سیکورٹی بھی فراہم کی گئی۔ انہوں نے پنجاب حکومت اور ضلعی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 25 میں مذہبی اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ اور ضلعی انتظامیہ نے اقلیتی کمیونٹی کے ساتھ بہترین روابط قائم کرکے اور مسائل حل کرکے یہ عملی طور پر ثابت کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سےمیثاق سنٹرز ایک بہترین عمل ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔آصف منور اور سردار جسپال سنگھ نے کہا کہ وہ مذہبی اقلیتوں کے مسائل حل کروانے اور معاشرے میں امن و امان،بین المذہب ہم آہنگی،سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کےلئے ضلعی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اپنی سماجی،انسانی خدمات کےلئے دن رات کوشاں رہیں گے تاکہ ایک بہترین معاشرہ قائم ھوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں