476

آئی فون 15میں خرابی کی بڑی وجہ سامنے آگئی

امریکی کمپنی ایپل کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی فون 15 میں شامل کی گئی کچھ ایپس اوور ہیٹنگ کا باعث بن رہی ہیں جس کے تدارک کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایپل کے ترجمان نے اپنی تازہ ترین آئی فون سیریز میں ہینڈ سیٹس کے ہیٹ اپ ہونے کے بڑے مسئلے کی وجوہات کی نشاندہی کی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ بگ کو ٹھیک کرنے کے لیے آئی او ایس 17سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرے گی اس سلسلے میں ہینڈ سیٹس کو اوور لوڈ کرنے والی ایپس کے ڈویلپرز کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔

ایپل ترجمان نے کہا ہے کہ اس اقدام کا فیصلہ ان شکایات کے بعد کیا گیا ہے کہ نئے فونز بہت زیادہ ہیٹ اپ ہورہے ہیں بعض صورتوں میں درجہ حرارت 43سینٹی گریڈ سے زیادہ تک پہنچ جاتا ہے اور اس مسئلے کی بڑی وجہ فون میں ایپس کی کچھ حالیہ اپ ڈیٹس شامل کرنا ہے جس کی وجہ سے وہ سسٹم کو اوور لوڈ کر رہی ہیں۔

کمپنی نے گزشتہ روز کہا کہ وہ آئی ایس او17 سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے پر کام کررہی ہے جو آئی فون 15 کو طاقت دیتا ہے تاکہ ڈیوائسز کو زیادہ ہیٹ اپ ہونے سے روکا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں