565

حویلی بہادر اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری کا عمل روک دیا گیا

حویلی بہادر اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری کا عمل روک دیا گیا ہے، نگران حکومت آر ایل این جی بجلی گھروں کی نجکاری نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ شیئر پلان میں 2 ایل این جی پلانٹس کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت آر ایل این جی بجلی گھروں کی نجکاری نہیں کرے گی، حویلی بہادر اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری کا عمل روک دیا گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن نے بتایا کہ پاور پلانٹ کی نجکاری کا پراسس نگران دورحکومت میں مکمل نہیں ہوسکتا، دونوں پاورپلانٹس کی نجکاری کافیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی۔

آئی ایم ایف کیساتھ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی کمٹمنٹ تھی ، آئی ایم ایف نے پاورپلانٹس سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

پاور پلانٹس کی نجکاری نہ ہونے پر آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ میں سخت مطالبات کر سکتا ہے ، آئی ایم ایف کی تجویز تھی پلانٹس کی نجکاری سے فارن ریزورمیں اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں