411

اسرائیل نے لبنان کے بعد شام پر حملے شروع کر دیے

دمشق: اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلیے لبنان کے بعد شام پر حملے شروع کر دیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق اور حلب کے شمالی شہر پر بیک وقت کئی میزائل فائر کیے۔

میزائل حملوں سے دمشق میں ایئرپورٹس اور ریلوے اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا جبکہ صارف کیلیے سروس معطل ہوگئی۔

شامی فوج کے مطابق میزائل حملوں میں خاص کر ایئرپورٹس کو ٹارکیٹ کی گیا، اسرائیلی حملوں کا مقصد غزہ میں حماس کے ساتھ اس کی جنگ سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔

جب اسرائیلی فوج سے اس بارے میں تصدیق کیلیے رابطہ کیا گیا تو اس نے تردید نہیں کی لیکن تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

اسرائیل شام میں ایران سے منسلک اہداف کو نشانہ بنانے کیلیے کئی بار دمشق کے ہوائی اڈے سمیت دیگر مقامات پر حملے کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ یہ تازہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے جب عنقریب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان شام کا دورہ کرنے والے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں