337

اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی، رہائشی کمپاونڈ پر بمباری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 1570 تک جاپہنچی

غزہ : اسرائیل نے غزہ میں رہائشی کمپاونڈ پر بمباری کردی ، جس کے نتیجے میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے، جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے غزہ پرقیامت ڈھادی اور وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، تازہ حملوں میں اسرائیل نے رہائشی کمپاونڈ پربمباری کی ، جس میں مزید پینتالیس فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں گنجان آباد جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں رہائشی کمپاؤنڈ پر بمباری کی ، اسرائیلی فوج کےحملےمیں درجنوں زخمی ہوگئے۔

وزارت داخلہ فلسطینی اتھارٹی نے بتایا کہ فضائی حملےمیں جبالیہ کیمپ کےمرکزمیں الشہاب خاندان کےرہائشی کمپاؤنڈکونشانہ بنایاگیا ، حملے کے وقت الشہاب خاندان کے رہائشی کمپاؤنڈ میں درجنوں رشتے دار تھے۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ خاندان کےکچھ افراددوسرے علاقوں پر بمباری کے خوف سےرہائشی کمپاؤنڈ میں موجود تھے اور شہری دفاع کے کارکن اب بھی ملبےسے لاشیں نکال رہے تھے۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 1570ہوگئی ، جس میں 447 بچے، 248 خواتین اور سترہ رضاکار شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 7 ہزار 200 سےبھی بڑھ گئی اور بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

2 لاکھ 20 ہزار فلسطینی اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ لینےپر مجبور ہے ، اسپتالوں میں زخمیوں کے لیے بستر اور دوائیں کم پڑگئی ہیں اور بجلی بند ہونے سے وینٹی لیٹرز چلانا مشکل ہوگیا۔

اسرائیل نےفلسطینیوں پر خوراک،پانی،بجلی بند کردی اور بچےدودھ کو ترسنے لگے ہیں ، فلسطینی حکام کا کہنا ہے اسپتال کے جنریٹرز میں صرف چاردن کاایندھن بچا ہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں