297

چینی انٹرنیٹ ٹریفک کا منصوبہ

چینی انٹرنیٹ ٹریفک/ ڈاکٹر عمرسیف کا اہم منصوبہ

نگراں وزیر آئی ٹی کا پی ٹی اے، ایس سی او ،ٹیلی کام آپریٹرزسمیت متعلقہ اداروں کے نمائندہ اجلاس سے خطاب.

“چین کی انٹرنیٹ ٹریفک پاکستان سے گزارنے کیلئے ہمارے پاس تمام وسائل دستیاب ہیں. چین کو یورپ تک رسائی کیلئے پاکستان کے راستے مختصر اوربہترین متبادل راہداری دستیاب ہوگی. خنجراب سےکراچی تک موجودآپٹیکل فائبرکیبل کوچائینیز ٹریفک کیلئےسب میرین کیبل سے ملایاجاسکتا ہے.

مجوزہ منصوبے پرعملدرآمد سے پاکستان کوملٹی ملین ڈالرزکا فائدہ ہوگا.
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل فورم کے تعاون سے آئی ٹی و ٹیلی کام شعبے میں انقلابی اقدامات کیئےجارے ہیں. ملک کے طول وعرض میں آپٹیکل فائبر کیبل کا جال بچھانے کیلئے اقدامات تیزکررہے ہیں.

اس وقت ملک میں تقریبا ایک لاکھ 80 ہزارکلومیٹرفائبرکیبل موجود اور 6 ہزارموبائل ٹاورزمنسلک ہیں.آپٹیکل فائبرکیبل کی تنصیب 3 لاکھ کلومیٹراور20 ہزارٹاورزمنسلک کرنے کا قابل عمل منصوبہ بنارہے ہیں. آپٹیکل فائبرکیبل بڑھانےسے کنکٹویٹی تیزاورفائیوجی اسپیکٹرم کیلئے آسانیاں فراہم ہوں گی.” ڈاکٹر عمر سیف

وزیرآئی ٹی نے رائٹ آف وے پالیسی کے تحت ٹیلی کام آپریٹرز کو درپیش مشکلات کا بھی نوٹس لے لیا. رائٹ آف وے کے نفاذ میں حائل رکاوٹوں کو جلد ازجلد دُور کیا جائے، حکام کو ہدایت.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں