2

کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان، بارش ہوگی؟

کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان، بارش ہوگی؟

کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ 24  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہرقائد میں آج مطلع مکمل صاف رہنے کے ساتھ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلیں گی تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ 24  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

شہرقائد کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ آج پارہ 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت جنوب مغرب سمت سے 24  کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  ہوائیں چل رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں