سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق یکم مئی 2026 سے نافذ ہوگا۔
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ سندھ نے جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق یکم مئی 2026 سے نافذ ہوگا۔ نئے حکم کے تحت صوبے بھر میں وال چاکنگ، احتجاج، دھرنوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی برقرار رہے گی۔

اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائد رہے گی جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تاہم نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ نجی گارڈز دوران سفر گاڑیوں میں اسلحہ چھپا کر رکھیں اور عوامی مقامات پر اس کی نمائش نہ کریں۔
حکم نامے کے مطابق عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا ہے کہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو مقدمات درج کرنے کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔




