متحدہ عرب امارات کی ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت
یواے ای کی سلامتی اور اہم تنصیبات کودھمکیاں ناقابل قبول ہیں، وزارت خارجہ
متحدہ عرب امارات نے ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خودمختاری، قومی سلامتی اورآزاد فیصلوں پرکسی بھی دباؤکو مسترد کردیا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ دفاعی شراکت داریاں اورعالمی تعلقات یواے ای کاخودمختارفیصلہ ہے کسی بھی ملک کوتعلقات کوجوازبناکردھمکیاں دینے کاحق حاصل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات ایران پر حملوں میں ملوث ہے، کارروائی جوابی ردعمل تھا، پاسداران انقلاب
وزارت خارجہ کے مطابق یواے ای کی سلامتی اور اہم تنصیبات کودھمکیاں ناقابل قبول ہیں دھمکی آمیزبیانات بین الا قوامی قانون اوراقوام متحدہ چارٹرکی خلاف ورزی ہیں۔
یو اے ای کا کہنا ہے کہ شہریوں، مقیم افراد اورغیرملکیوں کی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ہرقسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام سفارتی، قانونی اوردفاعی حقوق محفوظ ہیں دباؤ، الزامات اورمنفی پروپیگنڈا قومی موقف کومتاثرنہیں کرسکتا یواے ای اپنی خودمختاری اورقومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔




