1

معرکہ حق؛ سری نگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کوسبق سکھایا، ایئرچیف

معرکہ حق؛ سری نگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کوسبق سکھایا، ایئرچیف

دشمن کی تمام تنصیبات پاک فضائیہ کے نشانے پرتھیں، ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو لمحوں میں تباہ کر دیا، ایئر چیف

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نے کہا کہ قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے۔ معرکہ حق میں سرینگر سے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نے دشمن کو سبق سکھایا، بھارتی فضائیہ کوعبرتناک اورتذلیل سے بھرپور شکست دی۔

پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش  کرنے کےلیے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا جس میں ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھومہمان خصوصی تھے۔

ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابر سدھو  نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان نے بھارت کوغیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی مگر بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگایا۔

ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا، پاک فضائیہ نے دشمن کو دندان شکن شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا، سرینگرسے بھٹنڈا تک پاک فضائیہ نےدشمن کوسبق سکھایا، قومی دفاع میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سائبر شاہینوں نے دشمن کی سائبر سکیورٹی کو تباہ کر دیا بھارتی فضائیہ کو عبرتناک اور تذلیل سے بھرپور شکست دی، پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی محافظ ہے، پاک فضائیہ نے دنیا کے سرفہرست لڑاکا طیاروں کو خاک میں ملا دیا۔

ایئر چیف نے واضح کیا کہ دشمن کی تمام تنصیبات پاک فضائیہ کے نشانے پرتھیں، ایس 400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو لمحوں میں تباہ کر دیا، معرکہ حق میں پاکستان نے بہترین ڈرون صلاحیت کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے فضائی ، الیکٹرانک اور سائبر وار فیئر میں دشمن کو دھول چٹائی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ریکارڈ ٹائم میں دشمن کی تنصیبات کو تباہ کیا، پاک فضائیہ کے ہر جوان نے معرکہ حق میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ، پاک فضائیہ کے جوانوں کومعرکہ حق میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں