1

کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر؛ کچھ علاقوں میں گیس معطل

کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر؛ کچھ علاقوں میں گیس معطل

بی آر ٹی منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کے دوران 12 انچ قطر کی ہائی پریشر گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

جیل چورنگی کے قریب بی آر ٹی منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کے دوران 12 انچ قطر کی ہائی پریشر گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا جس کے باعث متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

گیس سے متاثر ہونے والے علاقوں میں صدر، گارڈن، جمشید روڈ، پی آئی بی کالونی، لیاری، لائنز ایریا اور ملحقہ علاقے شامل ہیں، جہاں صارفین کو گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق واقعے کے فوری بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جلد شروع کیا جارہا ہے اور کام مکمل ہوتے ہی گیس کی فراہمی مرحلہ وار بحال کردی جائے گی۔

ادارے کی جانب سے صارفین کو درپیش مشکلات پر معذرت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں