1

بیماری سے بچنے کے لیے ان 4 پھلوں کو ہرگز ملا کر نہ کھائیں

بیماری سے بچنے کے لیے ان 4 پھلوں کو ہرگز ملا کر نہ کھائیں

تربوزاور خربوزے کو دوسرے پھلوں کے ساتھ ملا کر نہیں کھانا چاہیے

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو فروٹ چاٹ بہت شوق سے کھاتے ہیں تاہم کچھ پھل ایسے ہیں اگر انہیں دوسرے پھلوں کے ساتھ ملایا جائے ان میں زہریلے اثرات پیدا ہوجاتے ہیں جو آپ کو بیمار کر سکتے ہیں۔

ماہرِ غذائیت کا کہنا ہے کہ  پھل مختلف اقسام جیسے تیزابی، میٹھے اور کچھ زیادہ والے ہوتے ہیں ایسے میں انہیں ملا کر کھانا  نظامِ ہاضمہ کو متاثر کر سکتا ہے۔

یہاں پر ایسے 4 فروٹ کومبینیشنزبتائے جارہے ہیں جن سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔

خربوزے کو دوسرے پھلوں کے ساتھ نہ ملائیں

تربوزاور خربوزے کو دوسرے پھلوں کے ساتھ ملا کر نہیں کھانا چاہیے اس کی وجہ یہ ہے خربوزہ  دوسرے پھلوں کے مقابلے میں جلد ہضم ہوجاتا ہے اور ان میں پانی کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لیے دوسرے پھلوں کے ساتھ یہ صحیح طرح ہضم نہیں پاتے۔

نشاستہ دار پھلوں کو پروٹین والے پھلوں کے ساتھ نہ کھائیں

کچے کیلے اور پلانٹین جیسے نشاستہ دار پھلوں کو امرود، خشک خوبانی، کیوی، ایووکاڈو اور بلیک بیریز جیسے زیادہ پروٹین والے پھلوں کے ساتھ کھانے سے گریز کریں پروٹین ہضم کرنے کے لیے جسم کو تیزابی ماحول چاہیے  جبکہ نشاستہ ہضم کرنے کے لیے الکلائن ماحول درکار ہوتا ہے اسی لیے دونوں کو ایک ساتھ کھانے سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

تیزابی پھلوں کو میٹھے پھلوں کے ساتھ نہ ملائیں

گریپ فروٹ، اسٹرابیری، سیب، انار اور آڑو جیسے تیزابی یا نیم تیزابی پھلوں کو کیلا اور کشمش جیسے میٹھے پھلوں کے ساتھ کھانے سے بچنا چاہیے یہ کومبینیشن بدہضمی، متلی، تیزابیت اورسر درد کا سبب بن سکتے ہیں۔

پپیتا اور لیموں ایک ساتھ نہ کھائیں

پپیتا اور لیموں کو ایک ساتھ کھانا بھی نقصان دہ سمجھا جاتا ہےاس کے ممکنہ اثرات میں خون کی کمی  یا ہیموگلوبن کے عدم توازن جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں