2

سچائی اور حقائق پر مبنی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت کا بھارت سے بھی اعتراف

سچائی اور حقائق پر مبنی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت کا بھارت سے بھی اعتراف

مودی حکومت کے جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی بیانیے کے باوجود پاکستانی مؤقف درست اور سچا ثابت ہورہا ہے

بھارت پاکستان کے خلاف اپنے گمراہ کن بیانیے کی ترویج کے لیے اپنے تمام وسائل اور پراکسیز کو استعمال کررہا ہے۔

مودی حکومت کے جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی بیانیے کے باوجود پاکستانی مؤقف درست اور سچا ثابت ہورہا ہے، بھارت کے سابق ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اروند گپتا نے بھی اعتراف کرلیا کہ پاکستان کا بیانیہ جیت چکا ہے۔

اروند گپتا نے کہا ہے کہ پاکستان کا بیانیہ اس لیے کامیاب ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے دہائیوں سے اس پر محنت کی ہے، آئی ایس آئی، آئی ایس پی آر اور دیگر اداروں سے وابستہ لوگ مختلف پلیٹ فارمز پرسرگرم ہیں، پاکستان نے بھارتی بیانیے کےتوڑ کیلئے طویل حکمت عملی کے تحت کام کیا۔

سابق بھارتی ڈپٹی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ خلیجی جنگ کے تناظر میں ایران نے پاکستان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

ماہرین کے مطابق جب خود بھارت کے سابق اعلیٰ سیکیورٹی حکام  اپنے بیانیے پرشکوک وشبہات کا اظہار کریں تو اس پر سوالات اٹھنا فطری ہے، بھارت نے عالمی سطح پر اپنے عمومی تاثر پر زیادہ توجہ دی جب کہ پاکستان نے مؤثر سفارتکاری سے اپنے مؤقف کی سچائی کو ثابت کیا۔

یہ محض ایک سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار کا ایک بیان نہیں بلکہ پاکستان کی سفارتی، اخلاقی اور اسٹریٹجک سچائی کی تصدیق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں