شہرقائد میں آج بھی موسم بدستورگرم
آج درجہ حرارت 34 تا 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے
شہرقائد میں گزشتہ کئی روز کی طرح آج بھی موسم گرم اور مرطوب ہے تاہم مطلع صاف رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
شہر قائد میں اس وقت درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج درجہ حرارت 34 تا 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔




