1

صدر ٹرمپ کو مبارکباد، بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے: وزیراعظم

صدر ٹرمپ کو مبارکباد، بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے: وزیراعظم

پاکستان اپنی امن کی کوششوں کو انتہائی خلوص اور ایمانداری کے ساتھ جاری رکھے گا

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے ہم بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے۔

شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میں  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہوں اور آج صبح سعودی عرب، قطر، ترکی، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ ان کی انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ٹیلی فونک گفتگو پر بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس ٹیلی فونک کال میں پاکستان کی نمائندگی کی اور میں پورے عمل کے دوران ان کی مسلسل اور انتھک کاوشوں کی بہت قدر کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس بات چیت نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے اور خطے میں پائیدار امن لانے کیلئے جاری امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کا ایک مفید موقع فراہم کیا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی امن کی کوششوں کو انتہائی خلوص اور ایمانداری کے ساتھ جاری رکھے گا اور ہمیں امید ہے کہ ہم بہت جلد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ زیادہ تر معاملات طے کر لیے ہیں، ڈیل کا اعلان جلد متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں