49

تربیتی مشق, اصل مقصد سیلاب کے دنوں دکھی انسانیت کی مدد

11168062_962836910427648_6453458885441372915_nجھنگ( )ممکنہ سیلاب کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122جھنگ کی طرف سے تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید کی زیر نگرانی موک اکسر سائز کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد سیلاب کے دنوں میں عوام کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کی تدابیر ،سیلاب کے پانی میں گھرے ہوئے افراد کو باہر نکالنا اور ڈوبتے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچانا تھا۔اس موقع پر ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ ان تربیتی مشقوں کو اصل مقصد سیلاب کے دنوں دکھی انسانیت کی مدداور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں ریسکیو1122کے اہلکاروں کے شانہ بشانہ کام کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موک اکسرسائز سیلاب کے دنوں میں بہتر کارکردگی کا مظہر ہوگی۔علاوہ ازیں تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پرسیلاب کے دنوں میں احتیاطی تدابیر اور آگہی کے بارے اسٹالز اور امدادی کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔قبل ازیں سیلاب کا مقابلہ کرنے کے لئے اس فرضی سیلاب مشق کے دوران فرضی سیلاب متاثرین کو ہنگامی امداد بنیادی ڈھانچہ کی مدد فراہم کی گئی۔اس موقع پر سیفٹی آفیسر اصغری پروین ، محکمہ سوشل ویلفیئر ،سول ڈیفنس، جنرل منیجر این سی ایچ ڈی مہر عمر دراز جھاوری اور
مقامی این اوز کے نمائندگان اورافسران کے علاوہ ریسکیو عملہ کی کثیرتعداد موجود تھی

Graphic1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں