56

کمیونٹی کی مشاورت اور معاونت سے ہی تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہے

کمیونٹی کی مشاورت اور معاونت سے ہی تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہے

ہینڈز کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی پروگرامز کے سلسلہ میں 19سی بی اوز کی معاونت سے 67لاکھ روپے سے زائد مالیت کے33 تعمیری منصوبوں پر کام جاری ہے،6سکولوں کی چار دیواری سمیت صاف پانی کی فراہمی کیلئے200ہینڈ پمپ لگائے جا رہے ہیں،کمیونٹی کی مشاورت اور معاونت سے ہی تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہے ۔ جہانزیب قیصرکا آمنہ ویلفےئرفاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ کمیونٹی میٹنگ سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پراجیکٹ منیجر جہانزیب قیصر نے مانیٹرنگ منیجرسیدہ غلام سکینہ، انجینئر سیف اﷲکے ہمراہ آمنہ ویلفےئر فاونڈیشن ،محمود حامدمیموریل ویلفےئر سوسائٹی کی جانب سے بلائی جانے والی کمیونٹی میٹننگز سے خطا ب کے دوران انکشاف کیاکہ،، ہینڈز ،،کی جانب سے پنجاب فلڈ ایمرجنسی رسپانس پراجیکٹ کے تحت جھنگ میں19مقامی تنظیموں کی زیر نگرانی سیلاب سے متاثرہ تحصیل18ہزاری کی 6یونین کونسلزمیں تعمیر نو کے33ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ6کمیونٹی سکولز کی چاردیواری سمیت200ہینڈ پمپ لگانے کا کام بھی جاری ہے انہوں نے بتایا کہ تنظیم کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 1لاکھ سے زائد بے گھر افرادکیلئے گھروں کی تعمیر،سولر لائٹس،واش پراجیکٹ سمیت کئی پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ حالیہ سیلاب میں جھنگ کے متاثرہ علاقوں میں 17میڈیکل کیمپ کے انعقاد،4ہزار سے زائد گھرانوں میں واٹر کولر،ہائی جینک کٹ اور سولر لائٹس اور شیلٹرز ہوم پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ریاض نول ،کامران ساقی نے ہینڈز کی جانب سے سی بی اوزپر اظہار اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی یقین دہانی کروائی معززین علاقہ نے ہینڈز خصوصاًانجینئر سیف اﷲ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی جانب سے 100فی صد درست سروے کی وجہ سے ان کے علاقہ میں تعمیر نو کاکام مکمل ہورہا ہے کمیونٹی میٹنگ میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔یہاں دلچسپ امر یہ ہے کہ کسی بھی سی بی اوکی جانب سے منعقدہ کمیونٹی میٹنگ میں پہلی مرتبہ مقامی خواتین نے اظہار تشکر کیلئے شرکت کی

pic-Jhang-1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں