56

جھنگ محکمہ لیبر و انسانی وسائل اور عوام دوست فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب

جھنگ۔ ( )محکمہ لیبر و انسانی وسائل اور عوام دوست فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام سخت ترین مشقت کے شکار 125بچے بچیوں کو فنی تعلیمی ہنر کے 6ماہ کے کورس کے اختتام پر منگانی شریف کے گائنی ہسپتال میں تقریب منعقد ہوئی اس تقریب میں پیر مظہر حسین،پیر طاہر حسین مسلم چیرٹی یوکے،محمد آصف مغل،فیصل منظور،محمد اظہر عادل،زرینہ شیخ اور علاقہ کی سماجی شخصیات نے شرکت کی سلمان فضل فیلڈ آفیسر نے فنی تعلیمی ہنر کے منصوبہ WFCL کے بارے میں آگاہ کیا رانا شاہد محمود پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ضلع بھر میں 500بچوں کے فنی تعلیمی ہنر کےلئے20مراکز کھولے گئے جہاں انہیںچھ ماہ کا فنی کورس کرایا گیا اور ان کو ٹول کٹ اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پیر مظہر حسین نے محکمہ لیبر حکومت پنجاب کی طرف سے انتہائی غریب پسماندہ علاقوں سے بدترین چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور زو ر دیا کہ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر ایک سماجی برائی ہی نہیں بلکہ گناہ ہے۔دیگر شرکاءنے بھی تقریب سے خطاب کیا جس میں آصف مغل،فیصل منظور اور آخر پر پیر طاہر حسین نے خصوصی دعا فرمائی۔

PIC 1
جھنگ۔منگانی شریف میں تقریب تقسیم ٹول کٹ کے موقع پر پیر مظہر حسین،رانا شاہد محمود،فیصل منظور اور زرینہ شیخ خطاب کر رہے ہیںجبکہ دوسری جانب آصف مغل اور پیر طاہر حسین بچوں میں ٹول کٹ تقسیم کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں