59

جھنگ( )غریب اور معزور افراد کی بحالی اور فلاح و بہبود کے سلسلہ میں

جھنگ( )غریب اور معزور افراد کی بحالی اور فلاح و بہبود کے سلسلہ میں ڈی سی او آفس میں پنجاب کونسل برائے معزورکی طرف سے اٹھارہ معزور افراد میں ہزاروں روپے کے چیک تقسیم کئے گئے جس میں چیئرمین بحالی کمیٹی برائے معذوراں خالد راجو اورڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل کے علاوہ چیئرمین زکوٰة و عشر کمیٹی بیگم عابدہ بشیر ، سوشل ورکرزرینہ شیخ اور ریاض عشرت بھٹی ،پرنسپل ٹیوٹاممبر و دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر خالد راجو نے کہا کہ غریب اور معزور افراد کے حقوق اور معاشرے کو ان کی بہتر نگہداشت اور دیکھ بھال سے متعلق ان کے فرائض سے آگاہ کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت معزور افراد کی بحالی اور فلاح و بہبود خصوصاً بے وسیلہ اور محروم طبقات کے افراد کی بحالی کےلئے متعدد فلاحی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تاکہ آئندہ نسل کو مستقبل کی ذمہ داریوں سے باطریق احسن عہدہ برہونے کے قابل بنایا جا سکے ۔بعد ازاں18 غریب اور معزور افراد میں 96ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔

Set 1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں