65

الف اعلان کے زیر اہتمام عوام میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے

جھنگ( )الف اعلان کے زیر اہتمام عوام میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور تعلیمی بجٹ کے درست استعمال اور اس میں اضافہ کے لئے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں باربر ایسوسی ایشن جھنگ کے عہدیداروں ،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الف اعلان کے ریجنل کوارڈینیٹر آصف مغل نے کہا کہ باربر معاشرے کا ایک اہم جزو ہیں جو کسی بھی معاملہ میں رائے عامہ کو ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لہذاباربرز کو چاہیے کہ وہ عوام میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ آصف مغل نے جھنگ میں تعلیمی صورتحال اور بجٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ تقریب سے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ایجوکیشن حافظ خالد محمود، پریس کلب جھنگ کے چیئر مین لیاقت علی انجم ،سیکریٹری خرم سعید،فیصل منظور اور رانا شاہد محمود نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے باربرز ایسوسی ایشن کے صدر شیر محمد،جنرل سیکریٹری علی اسلم فاروقی اور دیگر عہدیداروںمحمد اشرف فاروقی،محمد کاشف اور حاجی ابراہیم نے خطاب کرتے ہوئے اس عہد کا اظہار کیا کہ وہ عوام میں تعلیمی اہمیت کو اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردارادا کریں گے۔ اور الف اعلان کی دستخطی مہم میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شریک کرنے کی کوشش کریں گے۔

alif illan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں