58

پرائمری سکول کا رقبہ واہ گزار نہ ہوسکا

حدی بندی کے باوجود پرائمری سکول کا رقبہ واہ گزار نہ ہوسکاbasti kot mahuddin
چوہدری ارشاد احمد نامی شخص عرصہ دراز سے سکول کا رقبہ کاشت کر رہا ہے،انتظامیہ خاموش
سکول کی اراضی کو واہگزار کروا کر سکول کو مڈل کا درجہ دیا جاوے،رہائشیوں کا مطالبہ
جھنگ(بیورورپورٹ)بستی کوٹ محی الدین میں واقع پرائمری سکول کا رقبہ حد بندی کے باوجود محکمہ تعلیم اور پولیس محکمہ قبضہ مافیا سے واہگزار نہ کروا سکے۔چند روز قبل ہونے والی مساوی حد بندی ہوئی جس میں نشاندہی کیلئے برجیاں بھی لگائی گئیں۔حد بندی کے مطابق سکول کا 15 مرلے رقبہ با اثر افراد کے زیر کاشت آیا ہے۔چوہدری ارشاد سکول کی اراضی پر عرصہ دراز سے قابض ہے اور کاشت کر رہا ہے۔ کوئی بھی شخص اسکے خلاف آواز اٹھانے کو تیار نہیں۔ اس کے علاوہ سرکاری درخت جو کہ اس رقبے میں پہلے سے لگے ہوئے ہیں اور ہزاروں روپوں کی مالیت رکھتے ہیں بھی اس با اثر شخصو¿ کے زیر کاشت ہیں ۔کاشت شدہ رقبے اور قبضے کا علم متعلقہ تمام محکموں کو ہونے کے با وجود حکام بالا خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ازیر اعلیٰ پنجاب ،ڈائریکٹر ایجوکیشن اور دیگر ذمہ دار افسران سے اپیل کی ہے کہ سکول کی اراضی کو با اثر افراد سے واہگزار کروا کر سکول کو مڈل کا درجہ دیا جاوے اور سکول کی نئی چار دیواری منظور کر کے سکول کا مکمل رقبہ اسکی حدود میں شامل کیا جائے اوراسکی باقی ماندہ ضروریات پوری کی جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں