58

راشدہ یعقوب شیخ کے خلاف دائرانتخابی عذرداریوں کی سماعت 29جون تک ملتوی کردی

الیکشن ٹربیونل فیصل آباد نے ممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ کے خلاف دائرانتخابی عذرداریوں کی سماعت 29جون تک ملتوی کردی
جھنگ ( ) :الیکشن ٹربیونل فیصل آبادو سرگودھا ڈویژنز کے جج جاوید رشید محبوبی نے منگل کے روز ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 78شہری نشست جھنگ راشدہ یعقوب شیخ کے خلاف دائرانتخابی عذرداریوں کی سماعت 29جون بروزپیر تک ملتوی کردی ہے جبکہ اس موقع پر وکلاءحتمی دلائل دیں گے جس کے بعد فیصلہ سنائے جانے کابھی امکان ہے۔عدالتی ذرائع نے منگل کے روز بتایاکہ مولانا محمد احمدلدھیانوی بنام راشدہ یعقوب شیخ وغیرہ کی دائر کردہ الیکشن پٹیشن نمبر 119/2013 ، شیخ دانیال اقبال کی راشدہ یعقوب شیخ وغیرہ کے خلاف دائر الیکشن پٹیشن نمبر 391/2013 ، محمد سعید اختر کی راشدہ یعقوب شیخ وغیرہ کے خلاف دائر الیکشن پٹیشن نمبر 208/2013 اور طارق اسلم کی راشدہ یعقوب شیخ کے خلاف دائر درخواست زیر دفعہ 76-A کے تحت سماعت کیلئے آئندہ تاریخ پیشی 29 جون مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اہلسنت و الجماعت پاکستان کے سربراہ اور مذکورہ حلقہ سے 11مئی 2013ءکے انتخابات میں دوسرے نمبر پر آنیوالے امیدوار مولانا محمد احمد لدھیانوی ، شیخ دانیال اقبال ، ماسٹر محمد سعید اختر اور ایک شہری شیخ طارق اسلم کی جانب سے کامیاب امیدوار راشد ہ یعقوب شیخ کے خلاف دائر کی گئی انتخابی عذرداریوں میں مختلف الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں نااہل قراردینے کی استدعا کی گئی تھی ۔الیکشن ٹربیونل کے جج بلدیاتی حلقہ بندیوں کے ضمن میں مصروفیت کے باعث اب کیس کی سماعت 29جون کوکریں گے۔

11137188_1587193414865551_5619359826297503003_n

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں