58

یکم جولائی سے پٹرولیم قیمتو ں میں ردوبدل کاامکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں ردوبدل کاامکان، پٹرول تین روپے چھ پیسے ، ہائی اوکٹین چار روپے 32پیسے فی لیٹر مہنگا، ہائی سپیڈ ڈیزل دو روپے 21پیسے سستاکیاجائے گا ۔تفصیلات کے مطابق یکم جولائی سے ہائی سپیڈ ڈیزل کے علاوہ تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 6 پیسے فی لیٹر، ہائی آوکٹین کی قیمت میں 4 روپے 31 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپیہ اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے ۔ راواں ماہ کے آخر میں اوگرا قیمتوں کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجے گی اور قیمتوں کی حتمی منظوری وزارت خزانہ دے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں