71

ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے رمضان بازاروں کے سرکاری ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں ہیں

DSC_9343
جھنگ(عدنان نور )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے رمضان بازاروں کے سرکاری ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ نجی کاروباری افراد اورممبران کمیٹی کے مابین تنازع کا باعث بننے کی بجائے حکومتی ہدایات اور ضابطہ کے تحت میرٹ پر اپنے فرائض سرانجام دیں ۔ یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز تحصیل جھنگ اور شورکوٹ کے سستے رمضان بازاروں کے اچانک دورہ کے دوران مو قع جاری کیں۔اس دوران اسسٹنٹ کمشنراور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی او نادر چٹھہ نے اشیائے خوردونوش کی کوالٹی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ر مضان المبارک ایک مقدس مہینہ ہے اس لئے گراں فروشی سے اجتناب کرتے ہو ئے تجارت کر نی چا ہیے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں تا جر معیار اور مقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے ارزاں نر خوں پر فراہم کریں ۔ ڈی سی او نے رمضان بازار میں لگا ئے گئے مختلف سٹالوں کے معا ئنہ کے دوران کہا کہ یو ٹیلٹی سٹور کے سٹال،فیئرپرا ئس شاپس اور گر ین چینل پر تمام اشیائے ضروریہ بروقت مہیا کی جا ئیں۔انہوں نے کہا کہ تمامسستے رمضان بازاروں میں اشیاء کے معیار اور ناپ تول کو یقینی بنانے کیلئے شکایات سیل بھی قائم کردیئے گئے ہیں۔ علا وہ ازیں ڈی سی او نے اشیا ء خور دنو ش کے علا وہ رمضان بازار میں طبی سہو لیات ،صفا ئی ، پار کنگ اور ضعیف العمر ومعذور افراد کے بیٹھنے کی جگہ کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے بازار میں مو جود صار فین سے آٹے چینی اور گھی کے معیار اور نرخوں کے با رے میں دریا فت کیا ۔بعد ازاں ڈی سی او نادر چٹھہ نے تحصیل شورکوٹ میں لگائے گئے سستے رمضان بازار کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں