53

وزیر اعلیٰ پنجاب نے (دس) 10 لاکھ روپے کا چیک ، سات مرلے کا پلاٹ اور نوکری کا اعلان

جھنگ (بیورو رپورٹ ) ایک ہی خاندان کے ہلاک ہونیوالے سات بچوں کے والدین کی مالی معاونت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے (دس) 10 لاکھ روپے کا چیک ، سات مرلے کا پلاٹ اور نوکری کا اعلان کرکے رمضان کی مدد کی ۔ تفصیلات کے مطابق 22اپریل کو سرگودھا پائی پاس حفاظتی بند پر ٹرک کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے وہ ٹرک ایک قریبی مکان کی چھت پر جا گرا ۔جس کے نتیجہ میں رمضان اور اس کے اہل عیال مکان کی چھت گرنے سے نیچے دب گئے اور رمضان کے سات بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ایم پی اے راشدہ یعقوب اور ڈی سی او نادر چٹھہ کی سفارشات پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لواحقین کیلئے 10لاکھ روپے کا امدادی چیک ، ڈی سی او کی جانب سے 7مرلے کا رہائشی پلاٹ ، اور ایک سرکاری نوکری کا وعدہ کیا ۔ چیک دینے کی تقریب کا انعقاد سرگودھا بائی پاس حفاظتی بند کے پاس ہوا ۔ تقریب میں ایم این اے شیخ محمد اکرم ، ایم پی اے راشدہ یعقوب ، سابقہ ایم پی اے محمد یعقوب شیخ ، سیکرٹری پریس کلب شیخ خرم ، شیخ بلال شہباز، شیخ شیراز اکرم ، علی رضا ٹیپو ، شیخ عمران جھنگوی کے علاوہ دیگر معززین علاقہ نے بری تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم این اے شیخ محمد اکرم نے بھی وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے امداد دلوانے کا وعدہ کیا ۔ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا کہ جہاں تک میری کوشش ہوسکتی تھی میں نے اپنی سی کوشش کی اور رمضان کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے دس لاکھ روپے کی امدادی رقم کا چیک بھجوایا اس سے بچوں کے والدین کچھ تسلی ہوگی اور ان پیسوں سے اپنا مکان بنا سکتے ہیں اور چاہیں تو کوئی کاروبار بھی کرسکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ رمضان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں اور یہ وقت کسی پر بھی آسکتا ہے ۔ ہماری طرف سے یہ بچوں کے والدین کیلئے دکھوں کا مداوا نہیں بلکہ ان کی زندگی کو سہارا دینے کی ایک کاوش ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے

Rashda

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں