53

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر راؤ محمد عامر کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر راؤ محمد عامر کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
اسد علی شاہ کو نیا تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ہے اس سے پہلے وہ لاہور میں تعینات تھے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایم او راؤ محمد خان کو چاندنی چوک میں سیوریج کی صفائی کے دوران تین مزدوروں کی ہلاکت اور سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے میں غفلت پر چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
گزشتہ کئی مہینوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کی مسلسل خرابی کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔اس حوالے سے مسائل کے حل کے لئے تحصیل میونسپل آفیسر کی جانب سے سستی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا۔

TMA Office

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں