60

رضاکاروںکی سیلابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار

جھنگ( )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ اسلام میں دوسروں کے دکھ درد کو اپنا سمجھ کر مدد کرنے کو عبادت کا درجہ دیا گیا لہٰذا ہمیں بغیر کسی لالچ کے دکھی انسانیت کی خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔ جب سے معاشرہ قائم ہو ا اس وقت سے رضا کار کام کررہے ہیں کیونکہ انسان کا پیدا ہونے کا مقصد ہی دوسروں کی خدمت کرنا ہے اور رضاکاروں کی خدمات کو زےادہ سے زےادہ فائدہ مند اور فعال بنانے کےلئے ان کی بھر پور تربےت کا سلسلہ جاری رہنا چائےے۔یہ بات انہوںنے ضلع کونسل ہال میں رضاکاروںکی سیلابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار می ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعید ،اے سی شورکوٹ عامرشہزاد اوراے سی اٹھارہ ہزاری سیداحسن رضا بخار ی کے علاوہ متعلقہ افسران اور رضارکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے رضاکاروںسے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی ذمہ داریوں اور دیگر فرائض کے متعلق آگہی کے ساتھ ساتھ فلڈ سے متاثرہ ہونے والے مواضعات کے رضاکاروںکی (CERT)کیمیونٹی ایمر جنسی ریسپانس ٹیم کو پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122سے مرحلہ وار ٹرینینگ بھی کروائی جائے گی۔اس موقع پرڈ اکٹر طارق سعیدنے بھی اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہ جھنگ کی تمام تحصیلوں سے 335 رضاکاروںنے حصہ لیا ہے اورریسکیو1122سروس ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے

11755084_1455086728149193_7805038051573657185_n

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں