57

جھنگ یوسف شاہ روڑ ائیرٹل موبائل پر دن دیہاڑے چوری کی واردات

جھنگ یوسف شاہ روڑ ائیرٹل موبائل پر دن دیہاڑے چوری کی واردات ،16لاکھ نقدی ودیگر سامان لے اڑے۔
دکان مالکان وشہر یوں کا روڑ بلاک کرکے احتجاج،پولیس موقع پر پہنچ گئی ،سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے چوروں کی تلاش شروع۔
لوٹی گئی رقم واپس کروائی جائے اور چوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔دکان مالکان وعوامی حلقے۔
جھنگ(نمائندہ خصوصی)یوسف شاہ روڑ پر واقع ائیرٹل موبائل پر چوری کا واقع گزشتہ روز تقریبا صبح 8بجے پیش آیا۔چوروں نے دن دیہاڑے شہر کی مشہور ومعروف دکان ایئرٹل سے 16لاکھ ودیگر سامان چوری کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مالک دکان ودیگر شہریوں چوری کے واقع کے بعد یوسف شاہ روڑ پر احتجاج کیا اور میڈیا کو بتایا کہ چورصبح سویرا تقریبا88بجے دیدہ دیری دیکھاتے ہوئے دکان میں پڑی رقم 16لاکھ روپے ودیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ پولیس کو اطلاع دینے پر پولیس موقع پر آگئی اور احتجاج ختم کرواکرروڈکھول دیا۔تھانہ کوتوالی پولیس کے ایس ایچ او میاں عابد نے دکان کے اندر لگے کیمرے چلا کردیکھے تو چوروں کی تصاویر پولیس نے حاصل کرلی ۔لیکن تاحال چوروں کا کوئی سراغ نہیں لگایاگیا۔دکان مالکان کا کہنا ہے کہ پولیس شہریوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ہماری لوٹی گئی رقم واپس کروائی جائے اور چوروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔دوسری جانب پولیس نے فوٹیج حاصل کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں