59

جھنگ پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران، چوروں، ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ عطاء الرحمٰن کی ہدایت پر جھنگ پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران، چوروں، ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کیں۔جھنگ پولیس نے ماہ اپریل میں 135 اشتہاری مجرمان، 65عدالتی مفروران اور 04عادی مجرمان گرفتار کئے جن میں کیٹیگری A کے13 مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔ جھنگ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لئے 68 منشیات فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لا کر پابند سلاسل کرایا گیا۔ ملزمان سے چرس39.722کلوگرام، افیون 3.750 کلو گرام، لہن83 لیٹر، شراب 686 بوتلیں اور 03 چالو بھٹیاں برآمدکی گئیں، جن میں 9-C کے12 مقدمات بھی شامل ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے جھنگ کو نا جائز اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم کے دوران 40 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے رائفل 04عدد، ریوالور02 عدد، بندوق11عدد،پسٹل23 عدد اور72عددکارتوس برآمدکئے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف09 مقدمات درج کرکے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی ہے۔ موجودہ سکیورٹی کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی کرنے پر پٹرول پمپ ہائے اور بڑے تجارتی مراکز کے خلاف06 مقدمات درج رجسٹرکرکے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی۔کھلا پٹرول فروخت کرنے پر 14 مقدمات درج کئے گئے۔غیر قانونی گیس کی ری فلنگ کرنے پر18 مقدمات، بجلی چوری کے 22 مقدمات درج کئے گئے۔ دی پنجاب انفارمیشن آف ٹمپریری ریزیڈنٹس ایکٹ 2015 (کرایہ داری ایکٹ)کے تحت 03 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ آتش بازی کرنے پر 26 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ گاڑیوں میں غیر قانونی گیس سلنڈر استعمال کرنے پر 09 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ اس کے علاوہ ڈکیتی،رہزانی، چوری،مویشی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کوگرفتار کرکے ان سے 10 لاکھ روپے سے زائدمالیت کامال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا جو کہ بلا تاخیر حوالے مالکان کیا گیا ہے جسے عوام نے بڑا سراہا ہے اور پولیس کے کردار کی تعریف کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں