56

 ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہداران کی ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو سے اہم ملاقات

ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہداران کی ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو سے اہم ملاقات اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جو عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے میںاہم کردار ادا کررہا ہے۔ میڈیا معاشرے میں مثبت سوچ کو فروغ دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی بدولت عوامی احساس وجذبات سے حکومت متواتر آگاہی رہتی ہے اور اس طرح عوامی مسائل کے فوری حل میں مدد ملتی ہے۔یہ بات انہوںنے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدے داران سے ملاقات کے دوران کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع جھنگ میں عوام کی ترقی و خوشحالی کےلئے ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔ عوام کے مسائل کا خاتمہ ان کی اولین ترجیحات ہیں۔شہر میں سیوریج کے نظام میں بہتری لانے کےلئے مثالی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شعبہ صحت ، تعلیم اور دیگر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پرکام کیا جائیگا۔ انہوںنے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کےلئے ضلع بھر میں آٹھ رمضان بازار قائم کئے جا رہے ہیں جن میں معیاری اشیاءارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائیگا۔جاری گندم مہم میں بھی کسانوں سے شفاف انداز میں گندم خریدکی جائیگی۔انہوںنے کہا کہ صحافی عوام کی مشکلات سے آگاہ ہیں اور عوامی فلاح کےلئے ان کی نشاندہی پر فوری ایکشن لیا جائیگا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے میڈیا نمائندگان کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ملاقات میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب مہر نوید شہزاد سیکرٹری جنرل سید مبشر حسن نقوی سینئر نائب صدر وحید احمد ملک نائب صدر ارسلان شوکت ارسلان خان ذیشان رضا ارشد خان معاویہ اعظم جٹ حاجی ناصر سمیت دیگر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں