53

پاکستان میں مہنگائی کی رفتار تھم نہ سکی، 8روپے میں ملنے والا خط اب بیس روپے میں ملے گا اور 500،1000،2000 گرام تک ترسیل کتنی مہنگی کردی گئی

ملک بھر میں خط کی ترسیل 8 روپے سے بڑھا کر 20 روپے ہوگئی*

اسلام آباد: پاکستان پوسٹ کی انتظامیہ نے ڈاک ٹیرف میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد اب پاکستان بھر میں خط کی ترسیل 8 روپے سے بڑھ کر 20 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان پوسٹ کی انتظامیہ نے ڈاک ٹیرف میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے، اور ملک بھر میں خط کی ترسیل 8 روپے سے بڑھ کر 20 روپے ہوگئی ہے، اس حوالے سے محکمہ ڈاک کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ شدہ ٹیرف کا اطلاق 4 مئی 2019 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 500 گرام وزن کی حامل آرڈنری ڈاک کا ٹیرف 40 روپے بڑھا کر 100 روپے کر دیا گیا، جب کہ 2000 گرام وزن کی حامل آرڈنری ڈاک کا ٹیرف 100 روپے سے بڑھا کر 250 روپے کردیاگیا،اسی طرح 2000 گرام وزن کے حامل کتب رسائل کا ٹیرف 25 روپے بڑھا کر 63 روپے کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں