58

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جھنگ آمد اہم فیصلے اور ملاقاتیں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سرکٹ ہاؤس جھنگ میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اورپی ٹی آئی عہدیداروں سے ملاقاتیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جھنگ کو ماڈل سٹی بنانے کا اعلان۔
جھنگ میرا اپنا شہر ہے،ترقی کیلئے ممکنہ وسائل فراہم کریں گے۔عثمان بزدار
ڈی ایچ کیو ہسپتال کو اپ گریڈ کرکے طبی سٹاف کی کمی پوری کی جائے گی۔عثمان بزدار
فیصل آباد جھنگ روڈ اورشور کوٹ روڈ کی تعمیر ومرمت کے منصوبے کی منظوری، اگلے ترقیاتی بجٹ میں شامل ہوں گے۔
جھنگ کو موٹر وے سے منسلک کرنے کیلئے متعلقہ محکمے سے فیزبیلٹی رپورٹ لی جائے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت
یونیورسٹی آف جھنگ کا تعمیراتی منصوبہ جلد مکمل کیاجائے گا۔عثمان بزدار
یونیورسٹی آف جھنگ میں وائس چانسلر لگا دیا ہے،جلد فنکشنل کریں گے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کو ہیڈ تریموں کے پانی سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا حکم دے دیا۔
جھنگ میں سیوریج،واٹر سپلائی اورسٹریٹ لائٹس سمیت میونسپل سروسز کو بہتر بنایا جائے گا۔عثمان بزدار
فیصل آباد کے ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کیلئے وفاقی حکومت سے درخواست کی جائے گی۔عثمان بزدار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں