172

شالیمار بس سروس کی جھنگ سرگودھا ملتان بہاولپور، رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے متعدد علاقوں پر بطور ٹرانسپورٹر اجارہ داری کے خاتمے کیلئے لوگوں نے کن سے امیدیں وابستہ کر لیں

جھنگ سرگودھا شورکوٹ خانیوال کبیروالہ ملتان بہاولپور رحیم یار خان صادق آباد کی مشہور اور اجارہ دارانہ ٹرانسپورٹ شالیمار ہے ۔
جو کہ جھنگ کے سابق ایم این اے شیخ وقاص اکرم کی ذاتی ٹرانسپورٹ ہے

اس ٹرانسپورٹ نے درج ذیل مطلقہ شہروں میں اجارہ داری بنائی ہوئی ہے ۔
1۔کسی دوسری ٹرانسپورٹ کو یہ ان روٹس پر چلنے نہیں دیتے ۔
2۔اس ٹرانسپورٹ کا ہر عمل انتہائی بد تمیز اور بد اخلاق ہے ۔نہ تو کسی لیڈیز کا احترام ہے اور نہ ہی کسی بزرگ کا ۔
3۔عید کے دنوں میں بے جا اور اضافی کرایوں سے ؛عوام کو پریشان کیا جاتا ہے

4-گرمیوں کے موسم میں اے سی کا کرایہ وصول کرنے کے باوجود جان بوجھ کر ؛اے سی بند کرکے غریب عوام کو پریشان کیا جاتا ہے ۔
5۔کرایہ وصول کرنے کے بعد بقایاجات رقم کے حصول کے لئے مسافروں کو کنڈیکٹروں سے بحث کرنی پڑتی ہے ۔

6۔شالیمار کے نام سے چلنے والے ڈرائیورز بس کو بھی مسافروں سے بھیڑ بکریوں کی طرح بھر لیا جاتا ہے ۔
7۔اس ٹرانسپورٹ کی بے ضابطگیاں بدنظمی اور بد اخلاقی کی وجہ سے غریب عوام کو بہت پریشانی کا سامنا ہے ۔
ان پریشانیوں سے تنگ آکر ہم جناب موجودہ ایم پی اے جھنگ جناب معاویہ اعظم کو اس مسئلہ کے حل کے لیے مسیحا سمجھتے ہیں ۔
جناب عوام کی آپ سے پر زور اپیل ہے کہ اپنی قیادت میں کسی اچھی ٹرانسپورٹ کا اجرا کیا جائے ۔جو عوام کی پریشانی اور مشکلات کا حل ہو ۔عوام عرصہ دراز سے ٹرانسپورٹ کے ظلم و ستم کا شکار ہے ۔
جناب معاویہ اعظم صاحب عوام کو آپ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور انشاءاللہ امید ہے کہ آپ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں