58

پی آئی اے آزاد کشمیر سے اْڑان بھرنے کو تیار

مظفرآباد(شہزاد میر)آزاد کشمیر کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری
پی آئی اے آزاد کشمیر سے اْڑان بھرنے کو تیار۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مظفرآبادکیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔ سیاحت کی بحالی کیلئے مظفرآبادایئرپورٹ کودوبارہ بحال کرنے کافیصلہ،ایک ہفتے کے اندرفزیبلٹی رپورٹ تیارکی جائے گی ۔ جلدایئرپورٹ کی مرمتی کاکام شروع ہوجائیگا،معاملات طے پاگئے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اسلام آباسے مظفرآبادکیلئے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔ گزشتہ روزچیف ایگزیکٹوآفیسرایئرمارشل ارشدملک سے چیف سیکرٹری آزادکشمیرمظہرنیازراناکی کشمیرہاءوس میں ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں طے پایاکہ مظفرآبادایئرپورٹ کوفوری بحال کیاجائیگا اورمظفرآبادسے اسلام آبادکیلئے فوری طورپردوبارہ پروازیں شروع کی جائیں گی ۔ ملاقات میں طے پایاکہ کہ مظفرآبادایئرپورٹ کی مرمت اوربحالی کاکام بھی جلدشروع کردیاجائیگاجبکہ مظفرآبادسے اسلام آباددوبارہ پروازیں شروع کرنے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ بھی ایک ہفتے میں تیارکرلی جائے گی ۔ پی آئی اے کی سروس شروع کرنے سے ریاست میں سیاحت کوفروغ ملے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں