53

راتوں رات پاکستان کا خزانہ ڈالرز سے بھر گیا، روپے کا بھی زبردست کم بیک، ڈالر سستا ہوگیا

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 19 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ، دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 20 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے کمی

راتوں رات پاکستان کا خزانہ ڈالرز سے بھر گیا، روپے کا بھی زبردست کم بیک، ڈالر سستا ہوگیا، ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 19 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ، دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 20 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانکے زرمبادلہ ذخائر جو مسلسل گراوٹ کا شکار تھے،اب ایک ہفتے کے دوران اضافے کی جانب گامزن ہوگئے ہیں۔ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 19 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس بعد کل زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 6 کروڑ 18 لاکھ ڈالرکی سطح پرپہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر15کروڑ51لاکھ ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر7 ارب 76 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 4 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر7 ارب 29 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

دوسری جانب جمعرات کو ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری رہا اور انٹربینک مارکیٹ میںامریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 20 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.65روپے سے گھٹ کر159.45روپے اورقیمت فروخت159.75روپے سے گھٹ کر 159.55 روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 159.00روپے سے گھٹ کر 158.60 روپے اورقیمت فروخت 160.00روپے سے گھٹ کر 159.60روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں