117

پاکستان نے6 ماہ میں3.8 ارب ڈالر غیرملکی قرضہ واپس کردیا

غیرملکی مجموعی قرضے میں 1.7 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا ہے جبکہ دسمبر تک ساڑھے پانچ ارب ڈالر قرضے حاصل کیے۔ وزارت خزانہ

پاکستان نے6 ماہ میں3.8 ارب ڈالر غیرملکی قرضہ واپس کردیا، غیرملکی مجموعی قرضے میں 1.7 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا ہے جبکہ دسمبر تک ساڑھے پانچ ارب ڈالر قرضے حاصل کیے۔ وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا دسمبرغیرملکی قرضوں کی مد میں 5.5 ارب ڈالرموصول ہوئے۔ اسی طرح پاکستان نے جولائی تا دسمبر 6 ماہ کے دوران 3.8 ارب ڈالرکا غیرملکی قرضہ واپس کیا ہے۔
مجموعی غیرملکی قرض میں 1.7 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا اور سرمایہ کاری کا حجم 1 کروڑ 8 لاکھ 52 ہزار ڈالر تک پہنچا، گزشتہ سال جنوری میں73 لاکھ 68 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تھی۔

جنوری میں اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کا رحجان رہا ، رواں سال پورٹ فولیوسرمایہ کاری34 لاکھ 83 ہزارڈالر زائد رہی، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1 کروڑ 8 لاکھ 52 ہزارڈالر تک پہنچ گیا۔

گزشتہ سال جنوری میں 73 لاکھ 68 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تھی ، مالی سال جولائی تا 24 جنوری سرمایہ کاری کا حجم 1 کروڑ 88 لاکھ 71 ہزار ڈالر رہا ، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 39 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا تھا۔ اسی طرح رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ میں 420 ملین ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی گئی ہے جو گزشتہ دس سال کے دوران شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں کے دوران ٹیلی کام کا شعبہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے والا تیسرا بڑا شعبہ رہا ہے اور اس دوران ملک میں کی جانے والی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کے 30 فیصد سے زیادہ ایف ڈی آئی ٹیلی کام کے شعبہ میں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں