65

اٹلی میں ایک دن کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 793 افراد ہلاک ہوگئے

اٹلی میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق جان لیوا کرونا وائرس نے یورپی ملک اٹلی میں تباہی مچادی ہے۔ اٹلی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے۔ اٹلی میں ایک ہی دن میں مہلک وائرس کے 6 ہزار 557 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 793 اموات ہوئی ہیں۔
یورپی ملک میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 825 ہوگئی ہے۔ جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 53 ہزار 578 ہوگئی ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اٹلی اب کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے۔ اٹلی میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات چین سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں۔
چین میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والےافراد کی تعداد 3ہزار 255 بتائی جارہی ہے جبکہ اٹلی میں یہ تعداد 4 ہزار 825 ہوگئی ہے۔

ماہرین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اٹلی سمیت پورے یورپ میں اس وقت مکمل لاک ڈاؤن ہے۔ تشویشناک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹلی نےلاک ڈائون میں 3 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ اطالوی وزیراعظم نے لاک ڈائون کی تاریخ 25مارچ سے بڑھا کر 3اپریل کر دی ہے ۔ اٹلی کے وزیراعظم نے مقررہ ڈیڈ لائین میں توسیع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ چند روز میں کرونا وائرس کے متاثرہ کیسز میں کمی ہوگی۔ کرونا وائرس کے باعث پیچیدہ صورتحال ختم ہونے کے پر ہم پہلے کی طرح زندگی کی طرف لوٹ سکیں گے

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں