64

”نون لیگ کے دیگی چمچے ایسے خوش ہیں جیسے شہباز شریف نہیں کمانڈر سیف گارڈ آ گیا ہے’

فواد چوہدری کا شہباز شریف کی وطن واپسی پر ردِعمل

یہ سالوں حکمرانی کے بعد تباہ حال ادارے اور کمزور معیشت دے کر لندن جا بیٹھے، انکا آنا جانا لگا رہے گا لیکن ان کا سیاسی مستقبل زیرو ہے: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی

فاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی وطن واپسی پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”نون لیگ کے دیگی چمچے ایسے خوش ہیں جیسے شہباز شریف نہیں کمانڈر سیف گارڈ آ گیا ہے”۔ وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ “یہ سالوں حکمرانی کے بعد تباہ حال ادارے اور کمزور معیشت دے کر لندن جا بیٹھے، انکا آنا جانا لگا رہے گا لیکن ان کا سیاسی مستقبل زیرو ہے”۔انہوں نے شہباز شریف کی وطن واپسی پر اپنے ٹویٹر پیغام میں ان خیالات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف لندن سے آج صبح اسلام آبادپہنچے تھے،شہبازشریف بعد میں براستہ موٹروے اسلام آبادسے لاہور پہنچے ہیں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خراب صحت کی وجہ سے لندن میں کئی ماہ سے موجود شہباز شریف وطن واپس آ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ فلائٹ پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ہیں۔اسلام آباد پہنچنے کے بعد شہباز شریف نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔جس کے بعد اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ عوام کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اپنے پیغام میں انہوں نے ہم وطنو سے درخواست کی ہے کہ ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور کوشش کر کے گھر پر رہیں تاکہ کوئی بھی ہم میں سے اس بیماری کی وجہ سے اپنے پیاروں سے جدا نہ ہو۔شہباز شریف کے پاکستان آنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کی مدد کرے گی اور تجاویز دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں