59

خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے کو 7دن کیلئے لاک ڈاون کرنے کا اعلان کردیا

صوبے میں 24مارچ تک تمام شاپنگ مالز اور دوکانیں بند رہیں گی، اشیائے خوردونوش کی دوکانیں اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے، بین الاضلاع ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی: اجمل وزیر

یبرپختونخواہ حکومت نے صوبے کو جزوی طور پر لاک ڈاون کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صوبائی ویزرِ اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ صوبے میں 24مارچ تک تمام شاپنگ مالز اور دوکانیں بند رہیں گی، اشیائے خوردونوش کی دوناکیں اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے، بین الاضلاع ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ 7دن تک پبلک ٹرانسپورٹس بند رہیں گی، دوکانیں بھی بند رہیں گی، لوگ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلں تا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ شاپنگ مالز 24مارچ تک بند رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں 31 کیسز موجود ہیں جبکہ 3اموات ہوچکی ہیں۔صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کا طریقہ کار وضع کر لیا گیا ہے
میتوں کی منتقلی, غسل اور تدفین کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔میتوں کو اسپتال میں ہی غسل دے کر پلاسٹک شیٹ میں لپیٹ کر تابوت میں بند کیا جائے گا۔

میںتوں گھر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور لواحقین اسپتال میں مریض کا آخری دیدار کر سکیں گے۔ میت کو غسل دینے والا پانی بھی باہر سیورج میں نہیں بہایا جائے گا۔کورونا سے جاں بحق افراد کی میتیں خصوصی گاڑیوں کو اسپتال سے براہ راست قبرستان منتقل کی جائیں گی۔اس حوالے سے جاری کردہ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ غسل اور تدفین کرنے والے افراد ماسک، دستانے اور دیگر ضروری اشیاء کا استعمال کریں اور استعمال ہونی والی اشیاء کو فوری تلف کر دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں