72

اسلام آباد میں تبلیغی جماعت والوں میں کوروناوائرس کی تصدیق

کرونا وائرس بھارہ کہو پہنچ گیا۔ 6 افراد پمز منتقل ایک شخص کا ٹیسٹ مثبت 5 افراد کی رپورٹ ٹیسٹ کے بعد جاری کی جائے گی۔ مسجد سیل علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارہ کہو کوٹ ہتھیال کے علاقے میں گزشتہ چند دنوں سے تبلیغی جماعت کاتقریبا 12 افراد پر مشتمل قافلہ جسمیں 6 افرا کا تعلق پنجاب اور 6 افراد کا تعلق بیرون ملک روس سے تھا پہلے یہ لوگ مکی مسجد میں ٹھرے اور پھر قریب ہی بلال مسجد میں موجود تھے کہ روس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص جسکا نام مومن بتایا گیا ہے۔میں کرونا وائرس کی اطلاع ملی جسپر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور چھ افراد کو ایمبولینس میں ڈال کر فوری طور پر پمز شفٹ کر دیا گیا ذرائع کے مطابق ایک۔شخص میں

کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا اور باقی پانچ افراد کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں اور اس موقع پر دونوں مساجد بلال مسجد کو سیل کر دیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ جماعت کے یہ افراد گزشتہ دن ایک حافظ قرآن بچے کی نماز جنازہ اور مختلف اوقات میں علاقے میں دعوت کی گشت میں بھی موجود تھے ایسے حالات کے تناظر میں لوگوں میں شدید تشویش پائ جارہی ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے اور جن لوگوں نے جنازے میں شرکت کی اور گشت اور پھر ان مساجد میں نماز کے لئے آتے جاتے رہے ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے ایسے حالات میں عوام علاقہ میں شدید تشویش اور خوف ہراس پایا جا رہا ہے تاہم انتظامیہ نے چابکدستی سے متاثرہ افراد کو ہسپتال پہنچا کر وقتی طور پر یسی بڑے حاثے سے بچانے کی زبردست کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں