72

کورونا سے جاں بحق پہلے پاکستانی کے اہلخانہ اور دوستوں میں بھی وائرس کی تصدیق

مردان کے سعادت خان کی بیٹی، بیٹے اور بہو کے علاوہ عمرہ میں ساتھ جانے والے دو افراد بھی مہلک وائرس کا شکار ہو گئ

کورونا سے جاں بحق پہلے پاکستانی ک سعادت خان کے اہلخانہ اور دوستوں میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق مردان میں کرونا وائرس سے جان بحق شخص کی بیٹی، بیٹے اور بہو کے علاوہ عمرہ میں ساتھ جانے والے دو افراد میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔چند روز پہلے یونین کونسل منگاہ کے سعودی پلٹ شہری سعادت خان کی کرونا وائرس سے ہلاکت کے بعد کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے تھے۔
منگاہ یوسی سے قرنطینہ سینٹر میں منتقل کیے جانے والے سینکڑوں افراد کی سکریننگ کی جارہی ہے جس سے وائرس سے مرنے والے سعادت خان کے بیٹے، بیٹی اور بہو کے علاوہ موصوف کے ساتھ عمرہ سے واپس آنے والے ان کے دو ساتھیوں میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے جس کے بعد پانچوں مریضوں کو مختلف قرنطینہ سنٹروں میں میں خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سعادت خان ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے انتقال کرنے والے شخص تھے۔ خیبرپختونخواہ کے شہر مردان سے تعلق رکھنے والا 50 سالہ سعادت خان کچھ روز قبل ہی سعودی عرب سے واپس آئے تھے۔کہ حال ہی میں اس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ سعادت خان کا علاج کیا جا رہا تھا تاہم وہ انتقال کر گیا۔خیال رہے کہ پاکستان می ںا بھی تک کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد804 oو گئی ہے جبکہ 6 افراد ابھی تک ا س وائرس کی نظر ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
حکومت کی جانب سے ہر ممکن کو شش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح اس مہلک وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے، اسی سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جس کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخواہ حکومت نے فوج کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں عوام کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں او ر جتنا ممکن ہو ایک دوسرے سے ملنے سےگریز کریں۔ان حالات میں حکومت کی جانب سے ملک بھر میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جس کے بعد عوام سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیںاور حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں