59

کلوروکین اورایزتھرو مائسین کورونا کے علاج میں کارآمد ِ‘ مخصوص ٹیسٹ کرانا ضروری

دل کے مرض میں مبتلا افراد سمیت تمام لوگ ادویات کے استعمال سے قبل ای سی جی کرائیں ‘ کلوروکین کسی دور میں ایک روپے کی گولی دستیاب تھی ۔ ڈاکٹر ظفر اقبال

پاکستانی ڈاکٹر ظفر اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کے علاج میں کلوروکین اور ایزتھرو مائسین ادویات کا کارآمد ہیں ۔ تاہم اس سے قبل ایک مخصوص ٹیسٹ کرانا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اقبال کا کہنا ہے کہ کلوروکین اور ایزتھرو مائسین ملیریا کے لئے کارآمد ہیں۔ اس سے قبل کلوروکین اور ایزتھرو مائسین ادویات مارکیٹ میں بہت آسانی سے میسر تھیں ، کورونا کے لئے کارآمد ہونے کی اطلاعات پر ہی مارکیٹ سے غائب ہو گئی ہیں۔
تاہم حکومت کو چاہیے کہ یہ ادویات مارکیٹ میں فراہم کرے۔ کلوروکین اور ایزتھرو مائسین کے درمیان قیمت کا فرق ضرور ہے تاہم یہ ایک روپے میں ایک گولی ملا کرتی تھی۔ کلوروکین اور ایزتھرو مائسین سے کروڑوں افراد فائدہ اٹھائیں گے اور عالمی سطح پر اس وبا کو شکست دی جا سکے گی، ڈاکٹر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ دل کہ مریض ان ادویات سے قبل ٹیسٹ ضرور کرا لیں. اس کے ساتھ ساتھ اگر کسی کو دل کا مرض نہیں بھی لاحق تو انہیں ای سی جی کرانا چاہیے۔

ڈاکٹر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ اس دوائی کے کوئی لانگ ٹرم سائیڈ ایفکٹ نہیں ہیں۔ تاہم جب استعمال کی جاتی ہے تو جسم میں کچھ تبدیلی محسوس ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کو اپنائیں رکھیں ۔ ماسک لگا کر دوسرے لوگوں کو اس وبا سے بچائیں۔

واضح رہے پوری دنیا میں تباہی مچانے والے کوروناوائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ اب پاکستان میں بھی جاری ہے جس کے بعد ابھی تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 877 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں ہر گزرتےدن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد ابھی تک صورتحال کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہوا۔ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ سندھ کے بعد پنجاب نے بھی 14 دنوں کے لئے لاک ڈاؤں کا اعلان کر دیا تھا جو کہ آج سے جاری ہے۔ اس کےعلاوہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے فوج سے بھی مدد کی اپیل کی گئی تھی جس کے بعد ملک بھر میںفوج تعینات کر دی گئی ہے اور لوگوں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ گھروں سے نکلنے میں اجتناب کریں کیونکہ اس سے وائرس مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں