60

گجرات میں دم سے کورونا وائرس کا علاج کرنے والا جعلی پیر گرفتار

ملزم لوگوں کو 100 فیصد علاج کی یقین دہانی کروا کر ان سے پیسے لیتا تھا، ہمیں اطلاع ملی تو ہم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا، گجرات پولیس حکام

پوری دنیا میں ابھی تک 3 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد کو متاثر اور 16 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے کورونا وائرس کی اب پاکستان میں تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد ابھی تک 877 افراد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد اس کا نشانہ بن کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی دوران ایک ایسے پیر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو کورونا وائرس کا دم سے علاج کر کے لوگوں کو لوٹ رہا تھا۔
گجرات پولیس کا کہنا تھا کہ یہ جعلی پیر لوگوں کو 100 فیصد علاج کی یقین دہانی کروایا تھا جس کے بعد ان سے بھاری رقم لیتا تھا۔ حکام کا مزید کہنا تھاکہ جب ہمیں اس شخص کی اطلاع ملی تو ہم نے کارروائی کا فیصلہ کیا جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر لی جائے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی جبکہ چین، امریکہ اور آسٹریلیا کی جانب سے جلد ویکسین بنائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے،لیکن ویکسین تیار کرنے کی حتمی تاریخ کا باقائدہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

ابھی تک پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 877 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں ہر گزرتےدن کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد ابھی تک صورتحال کنٹرول کرنا ممکن نہیں ہوا۔گزشتہ روز سندھ میں 42، پنجاب میں 24، گلگت میں 9، خیبرپختونخوا میں 7، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 2 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد حالات کی سنجیدگی کا اندازہ لگاتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ نے فوج مدد لینے کا فیصلہ کیا تھا اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 877 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں