65

30مارچ سے پہلے ہمارے وینٹی لیٹرز کی تعداد 2200 سے 6 ہزار ہو جائے گی

چین پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی نبھا رہا ہے جس کے بعد پاکستان میں جلد ہی ماسک، وینٹی لیٹر اور ڈاکٹروں کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کر دی جائیں گی

چین کے شہر وہان سے شروع ہونےو الے کورونا وائرس نےا ب دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر طرف اس سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کےبعد حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ اس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔
ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 892 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔پاکستان میں موجود سہولیات پر تشویش کا اظہار کیا جار ہا تھا۔ اسی سلسلے میں بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا ہے کہ اس مشکل وقت میں چین پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی نبھا رہا ہے جس کے بعد پاکستان میں جلد ہی ماسک، وینٹی لیٹر اور ڈاکٹروں کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کر دی جائیں گی۔

بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھاکہ چین کی جانب سے ٹارگٹ کیا گیا ہے جس میں 30مارچ سے پہلے پاکستان میں تمام سامان فراہم کر دیا جائے گا۔ اس طرح اگر دیکھا جائے تو 30 مارچ سے پہلے پاکستان میں موجود وینٹی لیٹرز کی تعداد 2200 سے بڑھ کر 6 ہزار تک چلی جائے گی جس کے بعد پاکستان میں ڈاکٹروں کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مدد ملے گی۔
بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کی جانب سے بھی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے اور اسے ہی کوروناوائرس سے بچنے کا آخری خل بتایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ۔ کورونا وائرس نے اب پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کےبعد حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ اس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔ ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 892 ہو گئی ہے جبکہ 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں